• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کےاعلیٰ قانون سازکی سری لنکن وزیراعظم سے ملاقاتتازترین

March 26, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گناواردینا سے ملاقات کی۔ بیجنگ میں منگل کو ہونے والی ملاقات میں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ 1957 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے،بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے باوجود دونوں ممالک  کے درمیان  ہمیشہ مضبوط اور مستحکم تعلقات رہے ہیں۔ ژاؤ نے کہا کہ چین سری لنکا کے ساتھ باہمی سیاسی اعتمادکومستحکم کرنے،ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امورپر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے، بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کے ساتھ تعمیر اور مزید ترقی کے لیے ثقافتی اورعوام کے درمیان تبادلوں کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

 علم اور اعتماد کو فروغ دینے کے لیے قانون ساز اداروں کے درمیان رابطوں اور تعاون کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے چین کے اعلی قانون ساز نے کہا کہ نیشنل پیپلز کانگریس مختلف سطحوں پر سری لنکا کی پارلیمنٹ کے ساتھ رابطوں کو مضبوط اور کثیر جہتی مواقع کے دوران ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے لیے قانونی ضمانتیں فراہم کی جا سکیں۔