• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا171 ممالک اور خطوں کے ساتھ کسٹم انسپیکشن اور قرنطینہ تعاون جاری ہےتازترین

September 16, 2023

نان ننگ(شِنہوا) چین کسٹم انسپیکشن  اور قرنطینہ کے حوالے سے 171 ممالک اور خطوں کے ساتھ  تعاون کررہا ہے۔

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیارعلاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان فوڈ سیفٹی تعاون سے متعلق ہونے والی کانفرنس کے مطابق چین نے خوراک تک رسائی سے متعلق  بین الاقوامی تعاون کی تقریباً 400 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

چین کے کسٹم حکام بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں تعاون کرنے والے ممالک کے متعلقہ حکام کے ساتھ فوڈ سیفٹی گورننس کے حوالےسے تعاون کو فروغ دیتے ہوئے خوراک کے شعبے میں ترقی کے نئے امکانات تلاش کریں گے۔

کسٹمز اعدادوشمار کے مطابق چین کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ خوراک کی تجارت رواں سال جنوری سے اگست تک 553 ارب 82 کروڑ یوآن (تقریباً 77 ارب  15 کروڑ ڈالر) رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے۔