ہرات (شِنہوا) چینی حکومت کے عطیہ کردہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان میں ہرات کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی جسے افغان حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔
ہوائی اڈے پر دو چینی کارگو طیاروں نے امدادی سامان اتارا جس میں خیمے اور بستر بھی شامل تھے۔
افغانستان کے مغربی علاقے میں 7 اکتوبر کو 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کا مرکز صوبہ ہرات کے ضلع زندہ جان میں تھا زلزلے سے کم سے کم 2 ہزار افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ۔
ہرات میں 7 اکتوبر کے بعد سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہےہیں اور لوگ آفٹرشاکس سے بچنے کے لئے میدانوں میں رہنے اور سونے پر مجبور ہیں۔
چینی حکومت نے افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ ملک کو زلزلے سے بچاؤ کے کاموں میں معاونت مل سکے۔
چین نے افغانستان کی ضرورت کے مطابق امدادی سامان خیمے، بستر اور موٹے کمبل بھیجے ہیں۔