• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ترکمانستان کے ساتھ تعاون اور تعلقات بڑھانے کا عزمتازترین

November 30, 2023

اشک آباد (شِںہوا) چینی نائب وزیراعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے کہا ہے کہ چین ترکمانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن ہونے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

چینی نائب وزیراعظم ڈینگ نے یہ بات ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات میں کہی انہوں نے منگل سے بدھ تک ترکمانستان کا دورہ کیا تھا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈینگ شوئے شیانگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین ترکمانستان کا ایک قابل اعتماد دوست اور شراکت دار ہے۔ انہوں نے دونوں سربراہان مملکت کی قیادت میں فریقین کی کامیابیوں کو سراہا ۔

چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین ۔ ترکمانستان کے درمیان تعاون انتہائی متوازن ہے اور اس میں وسیع امکانات اور وسیع گنجائش موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھائیں اہم شعبوں میں تعاون کو گہرا اور وسیع کرنا جاری رکھیں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے پیش کردہ خاکے کو حقیقی نتائج میں تبدیل کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوام بہتر طریقے سے مستفید ہوسکیں۔

ڈینگ نے کہا کہ چین ترکمانستان اور دیگر وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ چین وسط۔ ایشیا تعاون کے میکانزم کی تعمیر کو تیزی سے آگے بڑھایا جاسکے۔

ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے چینی نائب وزیراعظم  کو چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے مبارکباد کا پیغام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون اسٹریٹجک، طویل مدتی اور خصوصی ہے۔

ترکمانستان اسٹریٹجک رابطے بڑھانے، تمام شعبوں میں تعاون گہرا کرنے اور چین کے ساتھ اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔