• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ترقی پذیر ممالک کی حمایت کا عزم بی آر آئی ممالک میں پائیدار ترقی کو فروغ دیتا ہے، پاکستانی ماہرتازترین

July 26, 2023

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستانی ماہر نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کی آواز بلند کرنے اور ان کے مفادات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کی صدر فرحت آصف نے کہا ہے کہ چین کا مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) چین کے عزم کی زندہ مثال ہے جو چین اور شریک ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ اس سے ترقی پذیر دنیا میں معاشی نمو اور ترقی کو فروغ ملے گا۔

انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کی صدر نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین اپنے جنوب-جنوب تعاون کے ذریعے پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اپنے ترقیاتی تجربے کا اشتراک کرتا ہے اور تکنیکی معاونت، صلاحیت سازی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں فعال شرکت کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کے مفادات اور موسمیاتی تبدیلی، تجارتی عدم توازن اور بین الاقوامی فورمز پر غربت میں کمی سمیت عالمی چیلنجز جیسے امور پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

پاکستانی ماہر نے اپنے ملک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف اور مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جاری ترقی کے عزم اور سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے طور پر اس کی شناخت کو تسلیم کیا جانا چاہئے اور اس کا احترام کیا جانا چاہئے۔چین عالمی برادری کی اجتماعی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرتا ہے۔