اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے تنازعات کا شکار خطوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کی نقل وحمل پر بہت زیادہ توجہ دینے کا مطالبہ کیا، جس سے اسلحہ پھیلا کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے سربراہ ازومی ناکامتسوکا حوالہ دیتے ہوئے کہ تنازعہ والے علاقے میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کی نقل وحمل اسلحہ کے پھیلا کے خطرات کا باعث بن سکتا ہے، اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے کہا کہ متعلقہ فریقین کو اس پر بہت توجہ دینی چاہیے، کنٹرول کے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے پھیلا کو روکنا چاہیے خاص طور پر انہیں دہشت گردوں اور مسلح گروہوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکا جائے تاکہ ایک بڑے جغرافیائی خطے میں نیا عدم استحکام پیدا کرنے سے بچا جاسکے۔سلامتی کونسل میں یوکرین کو اسلحہ کی سپلائی کے بارے میں بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ یہ واضح رہے کہ تنازعات کے علاقے میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کا وسیع اور لگاتار بہا زیادہ شہریوں کی ہلاکتوں، بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں اضافے اور معصوم شہریوں کے بھاری انسانی نقصان کا باعث بنے گا۔