• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلانتازترین

September 22, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے کہا ہے کہ جمعرات سے گیسولین اور ڈیزل کے خوردہ نرخ میں کمی کی جارہی ہے۔

قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن کے مطابق گیسولین اور ڈیزل کی نئی قیمت بالترتیب 290 یوآن ( 41.71 امریکی ڈالرز) فی ٹن اور 280 یوآن فی ٹن ہوگی۔

چین میں نرخ کے تعین بارے موجودہ طریقہ کار کے مطابق اگر بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ تبدیلی ہو اور یہ ںرخ 10 کاروباری ایام برقرار رہے تو ملک میں پیٹرول اور ڈیزل جیسی صاف شدہ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اس کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔

چین کی 3 بڑی تیل کمپنیوں، چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن اور چائنہ نیشنل آف شورآئل کارپوریشن کوہدایت دی گئی ہے وہ تیل کی پیداوار برقراررکھیں اور مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ترسیل کو آسان بنائیں۔