بیجنگ (شِنہوا) چین کا تیان ژو ۔4 ما ل بردار خلا ئی جہاز شین ژو-14 مشن کے عملے کی مدد کی ذ مہ داری کے ساتھ ایک بار پھر فضا میں داخل ہو گیاہے ۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے منگل کے روز بتایا کہ خلائی جہاز صبح 7 بج کر 21 منٹ (بیجنگ وقت کے مطابق )پر قابو میں رہتے ہوئے فضا میں دوبارہ داخل ہوا۔
فضا میں دوبارہ داخلے کے دوران خلائی جہاز کا زیادہ تر حصہ جل گیا ہے ۔ بہت تھوڑی مقدار میں اس کا ملبہ جنوبی بحرالکاہل کے پہلے سے طے شدہ پانیوں میں گر گیاہے ۔
تیان ژو۔4 ما ل بردار خلائی جہاز 10 مئی کو جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز کے روانگی مقام سے بھیجا گیا ۔ اس کے ذریعے چین کے خلائی اسٹیشن تک تقریباً 6 ٹن سامان منتقل کیا گیا۔
ادارے نے کہا ہے کہ خلائی جہاز 9 نومبر کو خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوا اور بعد ازاں اس نے خلائی ٹیکنالوجی پر تجربات کیےہیں ۔