بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی ثقافتی ورثہ کے ادارے (این سی ایچ اے )نے قومی آثار قدیمہ کے 19 پارکس کی اپنی تازہ ترین فہرست کا اعلان کیا،جس سے چین میں ایسے پارکس کی مجموعی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی ہے۔این سی ایچ اے کی میڈیا ریلیزکے مطابق، امیدوار31 مقامات سے منتخب کردہ،نئے آثارقدیمہ کے ان پارک میں سے سب سے قدیم پیالیولتھک دور کے ہیں، جب کہ سب سے کم عمر منگ عہد(1368-1644) سے تعلق رکھتے ہیں۔ این سی ایچ اے نے کہا کہ یہ مختلف قسم کے آثار قدیمہ کے مقامات ہیں، جن میں بستیاں، قصبے، بھٹہ، کان، قبرستان اور مندر شامل ہیں اور یہ شہری مرکز اور مضافاتی علاقے، گاؤں اور صحرائے گوبی اور نخلستان جیسے مختلف ارضیاتی ماحول میں واقع ہیں۔میڈیا ریلیزکے مطابق یہ نئے قومی آثار قدیمہ کے پارک قومی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل ہیں جو چینی تہذیب کی علامات قرار دیے جانے کے اہل ہیں۔