بیجنگ (شِنہوا) چین نے کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو مزید غیرملکی قرض لینے کی اجازت دینے کے لئے میکرو پروڈینشل منیجمنٹ کے اہم پیرامیٹر کو بڑھادیا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ اور ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق میکرو پروڈینشل ایڈجسٹمنٹ پیرامیٹر پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 1 سے بڑھا کر 1.25 کردیا ہے ۔
یہ پیرامیٹر سرحد پار سرمایہ کاری کی اوپر والی حد بارے فیصلہ کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اوپر والی حد پر نظر ثانی کا مقصد سرحد پار سرمایہ کاری کے میکرو پروڈینشل مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانا اور کاروباری و مالیاتی اداروں کو اپنے غیر ملکی قرض کے ڈھانچے کو بہتر بنانے میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔