• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا صومالیہ میں اختلافات کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرنے کا مطالبہتازترین

June 25, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نےصومالیہ میں تمام فریقوں سے ملک اورعوام کے مفادات کو ترجیح دینے اور اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے صومالیہ کے حوالے سے سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ عالمی برادری کو صومالیہ کی قیادت اور صومالیہ کی ملکیت کے اصول پرعمل کرتے ہوئے  بیرونی دباؤ اور مداخلت یا کسی بھی طرز حکمرانی کے ماڈل کو مسلط کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ چینی سفیر نے صومالیہ میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر بھی زوردیا۔

دائی بنگ نے گزشتہ ماہ مئی میں صومالیہ کی وفاقی حکومت کی جانب سے وفاق کی رکن ریاستی حکومتوں کے ساتھ قومی مشاورتی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا، جس کے دوران  آئین پر نظرثانی اور انتخابی نظام جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔