• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا سوڈانی علاقے ابیے میں سیاسی عمل دوبارہ شروع کرنے پر زورتازترین

May 08, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان وجہ تنازعہ بننے والے علاقے ابیے میں سیاسی عمل دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندہ ڈائی بنگ نے کہا ہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی نے ابیے کی صورتحال پر کثیر جہیتی اثرات چھوڑے ہیں۔ مہاجرین کی بڑی  تعداد میں آمد نے انسانی چیلنجز اور وسائل کے لئے مقابلے کو بڑھا دیا ہے۔

چین توقع کرتا ہے کہ سوڈان تنازع جلد ختم کر دے گا اور جلد از جلد جنوبی سوڈان کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرے گا تاکہ ابیے میں سیاسی عمل دوبارہ شروع کرنے کی بنیاد بنائی جا سکے۔چین اس معاملے کے حل کے لئے اقوام متحدہ، افریقی یونین اور ترقی سے متعلق بین الحکومتی اتھارٹی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

چین  علاقے میں اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے  کی اقوام متحدہ کی عبوری سیکورٹی فورس  (یو این آئی ایس ایف اے) کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے  تاکہ وہاں پرامن بقائے باہمی کو حاصل کیا جا سکے۔

چین  امید کرتا ہے  کہ سوڈان اور جنوبی سوڈان ابیے کے لئے اقوام متحدہ کی عبوری سیکورٹی فورس (یو این آئی ایس ایف اے) کے ساتھ قریبی تعاون کرینگے، اس کو زیادہ سے زیادہ ممکنہ تحفظ فراہم کریں گے، سامان کی نقل و حمل، رسد کی فراہمی اور اہلکاروں کی حفاظت میں مدد کریں گے۔