• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہتازترین

August 10, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے سوڈانی فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد کشیدگی کو ختم کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ سوڈان میں مسلح تنازعہ تقریباً چار ماہ سے جاری ہے جس میں شہری ہلاکتوں میں اضافہ اور انسانی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے۔ سوڈان کے اچھے دوست اور شراکت دار کی حیثیت سے چین کو اس پیشرفت پر شدید افسوس ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ چین کو امید ہے کہ متعلقہ فریق  ملک اور اس کے عوام کے مفاد میں لڑائی کو جلد از جلد ختم کریں گے، کشیدگی میں کمی کو فروغ دیں گے اور اپنے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں گے تاکہ امن اور مصالحت کے لیے حالات پیدا کیے جاسکیں۔

چین افریقی یونین، بین الحکومتی اتھارٹی برائے ترقی، عرب لیگ اور خطے کے ممالک کی جانب سے سوڈان کے بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ 

چین توقع کرتا ہے کہ علاقائی ممالک اور تنظیمیں سوڈان میں فریقین کے ساتھ تعاون کو مضبوط کریں گی اور امن مذاکرات بارے سہولت کاری میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور خطے سے باہر کے شراکت داروں کو ضروری حمایت اور تعاون فراہم کرنا چاہئے۔

سوڈان کو اس وقت بہت زیادہ انسانی ضروریات کا سامنا ہے جس کے ہمسایہ ممالک پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ چین بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سوڈان اور ہمسایہ ممالک کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانے، امداد کے پیمانے کو بڑھانے اور علاقائی انسانی اقدامات کی حمایت کرنے میں مدد کرے۔