• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا صنعتی پیداوار کی ترقی بارے کانفرنس کے انعقاد کا اعلانتازترین

September 14, 2022

ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی میں 20 ستمبر سے 2022 عالمی مینوفیکچرنگ کنونشن کا آغاز ہو گا۔

مقامی حکام نے  ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت ہیفے میں 23 ستمبر تک طے شدہ اس چار روزہ تقریب کے دوران نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز کے ذریعے اعلیٰ درجے کی صنعتی پیداوار ترقی میں نئی کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا۔

59 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط اس کنونشن میں  سیمینارز، موضوعاتی سرگرمیوں اور منصوبوں کی رونمائی سمیت 38 اہم تقریبات شامل ہیں۔

ان نمائشوں میں چین کی مختلف مینوفیکچرنگ صنعتوں میں ہونے والی پیش رفت کو بھی اجاگر کیا جائےگا۔ امریکہ، جرمنی اور جاپان جیسے مختلف ممالک پہلی بار زرعی مشینری کی بیرون ملک نمائش میں شریک ہوں گے۔

منتظمین کے مطابق اب تک 641 سے زائد کمپنیوں نےاپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

کانفرنس میں چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی پیشرفت ،صنعتی انٹرنیٹ کی ترقی اور اس کے استعمال کے بارے میں رپورٹس جاری کی جائیں گی۔