• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا سیلاب زدہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لئے مالی اعانت کا اعلانتازترین

August 20, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چین کے اعلیٰ منصوبہ ساز نے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مالی اعانت کے لئے رقم مختص کردی ہے۔ قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن کے مطابق 6 کروڑ 20 لاکھ یوآن (تقریباً 91 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز) کی یہ سرمایہ کاری خاص طور پر صوبے کے ان علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی سہولیات پر خرچ کی جائے گی جنہیں شدید  بارش اور سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ جولائی کے اختتام سے صوبے میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔