بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران شورسے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے اور ملک کے صوتی ماحول کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھے گا۔ وزارت حیاتیاتی ماحول وماحولیات اور دیگر 15 محکموں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایکشن پلان میں کہا گیا ہے کہ 2025 تک، چین کا مقصد رات کے وقت ماحولیاتی شور کی سطح کو صوتی ماحول کے فنکشن زونز کے85 فیصد کےمعیارکے مطابق رکھنا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ آلودگی پر قابو پانے میں قابل ذکر پیش رفت کے ساتھ، حیاتیاتی ماحول سے متعلق عوامی توقعات بڑھ رہی ہیں اور شور کی آلودگی اب ماحولیاتی شکایات میں سب سے زیادہ سرفہرست مسئلہ ہے۔ وزارت کے مطابق 2021 میں، چین کے قومی پلیٹ فارم برائے ماحولیات سے متعلق عوام کی جانب سے موصول ہونے والی 4لاکھ 50ہزارشکایات میں سے 45 فیصد شور سے متعلق تھیں، جو کہ تمام اقسام کی آلودگیوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔