• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں قانون کے نفاذ اور سیکورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زورتازترین

September 14, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور عوامی سلامتی کے وزیر وانگ شیاو ہونگ  نے شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او)کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ادارے( آر اے ٹی  ایس)کی کونسل کے 42ویں اجلاس  میں شریک وفود کے سربراہوں سے بیجنگ میں  ملاقات کی۔

وانگ نے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران کہا کہ چین  شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے  اور عالمی سلامتی کے اقدام پر عملدرآمد کرنے ،شنگھائی کی روح کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کی برائی کی تین قوتوں کا مقابلہ کرنے سائبر سکیورٹی، ادارہ جاتی تعمیر میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں۔

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے قانون نافذ کرنے والے  اداروں کے درمیان  اور سیکورٹی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے، تمام رکن ممالک کی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے بہتر تحفظ، علاقائی امن کو برقرار رکھنے اور عالمگیر سلامتی کے ساتھ انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر پر زور دیا۔