بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق چین کا شینزو 14 انسان بردار خلائی جہاز اتوار کی صبح 11 بجکر 01 منٹ (بیجنگ وقت کے مطابق) پر خلائی اسٹیشن کے مجموعہ سے الگ ہوگیا ہے۔
تین خلابازوں چھن ڈونگ، لیو یانگ اور سائی شو زے نے خلائی اسٹیشن کمپلیکس میں 183 دنوں تک قیام کیا اور خدمات سرانجام دیں۔
خلائی ادارے نے کہا ہے کہ علیحدگی کے عمل سے قبل خلابازوں نے مختلف کام مکمل کیے ہیں۔ ان میں شینزو-15 کے عملے کے ہمراہ مدار میں گردش مکمل کرنا، خلائی اسٹیشن کمپلیکس کی پوزیشن کو ترتیب دینا، تجرباتی اعداد وشمار کی درجہ بندی اور ڈاؤن لوڈ نگ اور زمین پر موجود سائنس و ٹیکنالوجی کے عملے کی مدد سے مدار میں رکھے گئے ساز وسامان کی صفائی اور منتقلی شامل ہیں۔
شینزو14- خلائی جہازارضیاتی کنٹرول کے ساتھ ایک مناسب وقت پر زمین کی فضا میں دوبارہ داخل ہو گا اور گھرواپسی کا سفر شروع کرے گا۔
شینزو14- کے تینوں خلابازوں کو 5 جون کو خلائی اسٹیشن پر بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد خدمات مکمل کی ہیں، جن میں پانچ سپردگی اور لنگر انداز ہونے کے عمل کی نگرانی، بیرونی خلا میں تین سرگرمیوں کی انجام دہی ، ایک لائیو سائنس لیکچر اور سائنس و ٹیکنالوجی کے متعدد تجربات شامل ہیں۔