اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے شام میں سرحد پار سے امداد کی ترسیل سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر مکمل اور موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔
سلامتی کونسل نے 10 جولائی 2023 تک مزید چھ ماہ کے لیے سرحد پار میکانزم کی دوبارہ اجازت کی تصدیق کے لیے گزشتہ روز قرارداد 2672 منظور کی تھی۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے سرحد پار میکانزم میں توسیع کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ چھ ماہ کے دوران قرارداد 2642 کے نفاذ کے تجربے اور کوتاہیوں کا جامع جائزہ لیں گے تاکہ قرارداد 2672 کے مکمل اور موثر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے شام کے تمام عوام کی انسانی صورتحال کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کیاجاسکے۔
چینی نمائندے نے کہا کہ شام کی خودمختاری اور شامی حکومت کی ملکیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے چین کے ووٹ کی وضاحت کے لیے ایک بیان میں کہا کہ سرحد پار امداد مخصوص حالات میں کیا گیا ایک عارضی انتظام ہے جسے شام کے لیے انسانی امداد کے مرکزی ذریعہ کے طور پر بالآخرمنظم انداز میں کراس لائن امداد کی طرف منتقل ہونا چاہیے۔