ووہان(شِنہوا)موسم سرما کے کھیلوں کے لیے چین کا سب سے بڑا انڈور سکی ریزورٹ اس ماہ کے آخر میں ووہان میں کھل جائے گا۔سرمائی کھیلوں سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
"گانلوشان سنو ورلڈ" سکی ریزورٹ ووہان کے ہوانگ پھی ڈسٹرکٹ میں واقع ہے، جو چوتھی صدی کی مشہور چینی ہیروئن اور ڈزنی کی 1998 کی اینی میٹڈ فلم مولان کی مرکزی کردار ہوا مولان کی جائے پیدائش کے طور پر معروف ہے۔
سکی ریزورٹ کا بیرونی حصہ 73 میٹر کے عمودی ڈراپ کے ساتھ ایک بڑی سلائیڈ سے مشابہت رکھتا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق 60ہزار مربع میٹر کے اندرونی علاقے پر محیط اس سہولت میں 110 سے 260 میٹر تک کی چھ سکی ڈھلوانیں ہیں جہاں بیک وقت 2ہزار500 افرادکھیلوں سکئینگ کرسکتے ہیں۔ سکی ریزورٹ برف کے تھیم پارک ووہان گانلوشان کلچرل اینڈ کریٹیو ٹاؤن کا حصہ ہے، جو منگل کو کھولا گیا۔ دریائے شی شوئی کے کنارے واقع تھیم پارک کو ووہان اربن کنسٹرکشن گروپ اور سناک چائنہ ہولڈنگز لمیٹڈ نے 70 ارب یوآن (تقریباً 9 ارب 95 کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیار کیا گیا تھا۔