• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا روس کے ساتھ تعاون فروغ دینے کی کوششوں پر زورتازترین

July 25, 2023

جوہانسبرگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وانگ نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات بین الاقوامی تبدیلیوں کے امتحان پر پورا اترے ہیں اور مزید پختہ، لچکدار اور مضبوط ہوئے  ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین، روس کے ساتھ اسٹریٹجک  رابطے کو مزید مضبوط بنانے، اسٹریٹجک باہمی اعتماد میں اضافے، بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان ہم آہنگی کو گہرا کرنے کا خواہا ں ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگی اور تعاون کو تیز کیا جا ئے گا۔

وانگ نے کہا کہ ہمیں تسلط پسندانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کی مخالفت کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے، نئے دور کے لئے چین اور روس کے روابط کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو بہتر بنانا چاہئے اور کثیر قطبی دنیا اور بین الاقوامی تعلقات کو جمہوری بنانے میں نئی تحریک پیدا کرنی چاہئے۔

وانگ نے اس  بات پر زور دیا کہ برکس ممالک تمام اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹس اور ترقی پذیر ممالک ہیں جو دنیا میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

وانگ نے حالیہ برسوں میں عملی نتائج اور ادارہ جاتی ترقی کے ساتھ برکس تعاون کی تعریف کی۔ برکس پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کا مخفف ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین ،روس اور دیگر برکس ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے برکس تعاون کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

پیٹروشیف نے کہا کہ روس، چین کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے کو مضبوط بنانے، عملی تعاون کو وسعت دینے اور برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے اندر ہم آہنگی اور تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ غیر مستحکم دنیا میں مزید استحکام لایا جا سکے۔

فریقین نے مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔