بیجنگ (شِںہوا) چین کا روڈ لاجسٹکس انڈیکس نومبر کے دوران مستحکم رہا۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور دی گوانگ ڈونگ لِن آن لاجسٹک گروپ کے مشترکہ سروے کے مطابق گزشتہ ماہ انڈیکس 103.3 رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 1.8 فیصد زائد ہے۔
بڑی مقدار میں اجناس اور علاقائی نقل و حمل جانچنے والا بھر پور ٹرک لوڈڈ لاجسٹک کا ذیلی انڈیکس گزشتہ برس قبل کی نسبت 1 فیصد بڑھ کر 102.9 ہوگیا۔
سروے کے مطابق گزشتہ ماہ مستحکم قیمتوں کی وجہ ای کامرس خریدوفروخت میں اضافہ اور مارکیٹ ضابطوں کا میکانزم جیسے عوامل ہیں تاہم اس میں طلب میں کمی اور ضرورت سے زائد گنجائش کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔