• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ٹرین حادثے پر پاکستان سے اظہارتعزیتتازترین

August 09, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 6 اگست کو پاکستان میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث پیش آنے والے حادثےمیں جاں بحق ہونے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اورزخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں اتوارکوایک مسافرٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں کم سےکم 30 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو ئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو کہا کہ چین اس حادثے میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر غمزدہ ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتا ہے۔