• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلانتازترین

September 07, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے  تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر بدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

 نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 190 یوآن (تقریباً 27.5 ڈالر) اور 185 یوآن فی ٹن اضافہ کیا جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، اگر بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ آنے والی  تبدیلی 10 دنوں تک برقرار رہتی ہے، تو چین میں تیل اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اسی کے مطابق ردوبدل کیاجاتا ہے۔این ڈی آر سی نے کہا کہ ملک کی تین سب سے بڑی تیل کمپنیاں، چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن، چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن اور چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کے ساتھ  دیگر آئل پروسیسنگ کمپنیاں مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے تیل کی پیداوار کو برقرار رکھتے ہوئے  نقل و حمل کی سہولت فراہم کریں۔