• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کا اعلانتازترین

November 07, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ  ردوبدل کی بنیاد پرمنگل سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 155 یوآن (تقریباً 21.44 ڈالر) اور150 یوآن فی ٹن اضافہ کیا جائے گا۔ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کارکے تحت،خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ کی تبدیلی اگر 10 کام کے دنوں تک برقرار رہتی ہے، تو چین میں تیل اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اسی کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔