چین کا پاکستان کو سیلاب زدگان کے لئے اضافی امداد فراہم کر نے کا اعلانتازترین
September 16, 2022
تیان جن (شِںہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن کے ریلیف سپلائی ریزرو سینٹر میں پاکستانی سسٹرز صوبوں اور شہروں کے لئے آفات سے ریلیف کا سامان روانہ کرنے کی تقریب ہوئی۔
شہر کے غیرملکی امور بارے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل لوان جیان ژانگ کے مطابق بندرگاہی شہر تیان جن کی تنظیموں اور حکومت کی جانب سے عطیہ کردہ امدادی سامان کی مالیت 1 کروڑ یوآن (تقریباً 14 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالرز) سے زائد ہے۔ ان میں خیمے ، لائٹس، تولئے، خوراک ، مویشیوں کا چارہ اور نقد رقم شامل ہیں۔
چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے ورچوئل میٹنگ کے دوران کہا کہ یہ ہمارے آہنی بھائیوں اور ہر قسم کے حالات میں اسٹریٹجک شراکت داری کی مثال ہے ،ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔
کراچی کے منتظم مرتضیٰ وہاب نے آن لائن کہا کہ پاکستان کو غیرمعمولی بارش اور سیلاب کا سامنا ہے ،سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے ،میں حکومت چین اور تیان جن کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ وہ کراچی کے عوام کی مدد کر رہے ہیں جنہیں اس کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں سیلاب کے بعد چین نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کو امداد فراہم کی ۔
اب تک 12 چینی صوبے اور شہر اپنے پاکستانی بھائیوں کو مدد کی پیشکش کرچکے ہیں۔
چین کے سنکیانگ ویغورخود اختیار خطے نے پاکستان کو 10 لاکھ یوآن مالیت کی امدادی سامان کی ایک کھیپ عطیہ کی ہے۔
یہ سامان گلگت بلتستان کو دیا جائے گا جہاں حالیہ شدید بارش اور اس سے آنے والے سیلاب سے کئی افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے اور بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے اور املاک کو نقصان پہنچا۔
چین کی وزارت خارجہ میں ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل لیو جینگ سونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور پاکستان طویل عرصے سے خوشی وغمی شریک رہے اور ایک دوسرے تک پہنچتے اور مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
لیو کے مطابق چینی فضائیہ نے پاکستان کو انسانی ہمدردی کا سامان پہنچانے کے لیے وائی 20 مال بردار طیارہ روانہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین آفات سے بچاؤ کے کام میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔
چین میں پاکستانی سفارت خانہ نے سیلاب سے ریلیف کے لئے ایک خصوصی اکاؤنٹ قائم کیا تھا جس میں آنے والے عطیات چند گھنٹے میں 10 لاکھ یوآن تک پہنچ گئے۔
لیو نے کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ چین میں پرائمری اسکول طالب علم لوان منگ شوان نے اپنا تمام جیب خرچ عطیہ کردیا۔
حق نے کہا کہ ہمیں عطیہ دینے کے خواہشمند افراد کی کالز اور ای میلز موصول ہوئی ہیں، یہ دونوں ممالک کے لوگوں کا دل سے دل کا رشتہ ہے۔
رواں ماہ کے شروع میں پاکستان میں سمندرپارچینی شہر یوں ، طلبا اور نوجوانوں پر مشتمل رضاکار تنظیم چائنہ۔ پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی کے رضاکار شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ شہر نوشہرہ گئے تھے، جہاں انہوں نے سیلاب زدگان خاندانوں میں چاول، آٹا اور شیر خواربچوں کے لئے ملک پاؤڈر سمیت امدادی سامان تقسیم کیا۔
چین نے 10 کروڑ یوآن (تقریباً 1 کروڑ 45 لاکھ امریکی ڈالرز) مالیت کی ہنگامی امداد پاکستان کو مہیا کرنے کے بعد مزید 30 کروڑ یوآن (تقریباً 4 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالرز) کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔
لیو نے کہا کہ چین کے عوام، ایسوسی ایشن ، تنظیمیں اور حکومت سب نے پاکستان کی حمایت کے لیے اپنی اپنی کوششیں کی ہیں۔ اندھیرے میں اپنے دوست کے ساتھ چلنا روشنی میں اکیلے چلنے سے بہتر ہے ۔