• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا وسطی ایشیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کااعادہتازترین

May 18, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین  نے وسطی ایشیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششوں کاعزم ظاہر کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک باہمی احترام، اچھی ہمسائیگی، باہمی مفاداور تعاون پر مبنی تزویراتی شراکت داری کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔ دائی نے مزید کہا کہ  چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس جمعرات اور جمعہ کو چین کے شہر شی آن  میں منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس چین اور وسطی ایشیائی ممالک کی جانب سے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک قریبی چین-وسطی ایشیا کمیونٹی کی تعمیر کی جانب اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے۔ یہ علاقائی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے انفرادی سطح پر  وسطی ایشیائی ممالک کے لیے نئے مواقع لائے گا۔ انہوں نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ دنیا آج ہنگامہ خیز تبدیلیوں کے ایک نئے دور میں داخل ہے اور اسے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے  حوالے سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے،ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ، اعتماد کو بڑھانے، یکجہتی کو مضبوط اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔