• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا وبا کے انتہائی خطرے والے علاقوں میں طبی خدمات کو ترجیح دینے کا فیصلہتازترین

December 26, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کوویڈ-19 وبا کے دوران بزرگوں کی دیکھ بھال کے مراکز اور سماجی بہبود کے اداروں میں طبی خدمات کی فراہمی کو ترجیح دینے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔

وزارت شہری امور کی طرف سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں مقامی شہری امور کے محکموں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ انتہائی خطرے والے مقامات کی مکمل چھان بین کرتے ہوئے ادویات کے ذخائر، طبی علاج، صحت کی خدمات، ویکسی نیشن خدمات اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں کا جائزہ لیں۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ مقامی سطح پر پارٹی کمیٹیاں اور حکومتیں ایسے اداروں کو مدد فراہم کریں جن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اجلاس میں نرسنگ ہومز میں متاثرہ افراد کی نقل و حمل اور علاج کے لیے ہسپتالوں کو نامزد کرنے کا بھی کہا گیا اور تاکید کی کہ فلاحی اداروں میں بچوں کو طبی دیکھ بھال تک خصوصی رسائی فراہم کی جائے۔