چین کا وائی 20 ٹرانسپورٹ طیارہ یورپ میں منعقدہ بین الاقوامی ائیرشو میں پیش کیا جائے گاتازترین
August 31, 2022
چھانگ چھون (شِنہوا) چینی وائی-20 ٹرانسپورٹ طیارہ پہلی بار یورپ میں منعقدہ بین الاقوامی ایئر شو میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
چینی پیپلزلبریشن آرمی (پی ایل اے) فضائیہ کے ترجمان شین جنکی نے چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے شہر چھانگ چھون میں ایک تقریب کے دوران بتایا کہ وائی-20 ٹرانسپورٹ طیارے نے حالیہ برسوں کے دوران ایشیا، افریقہ، یورپ اور اوشیانا کے مختلف مقامات کے لئے پروازیں کرکے وبا سے نمٹنے کے لئے بیرون ملک نوول کرونا وائرس ویکسین فرہم کی، اس کے علاوہ ٹونگا اور افغانستان جیسے ممالک کو انسانی امداد مہیا کی۔
تقریب میں بڑے ٹرانسپورٹ طیاروں نے عوام کو مختلف فضائی کرتب دکھائے جس میں طیارے کی کارکردگی بہترین رہی۔
وائی-20 ٹرانسپورٹ طیارے میں طویل فاصلہ طے کرنے اور بڑے پیمانے پر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت ہے۔ یہ پی ایل اے فضائیہ کا ایک اہم اسٹریٹجک اثاثہ ہے۔