• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا نورڈ سٹریم گیس پائپ لائنزدھماکوں میں امریکہ کے ملوث ہونے کی رپورٹس پر اظہار تشویشتازترین

February 10, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اگرصحافی سیمور ہرش کی جانب سے نورڈ سٹریم پائپ لائنز میں ہونے والے دھماکوں میں امریکہ کے ملوث ہونے کی رپورٹس درست ہیں تو امریکہ دنیا کے سامنے اس کی ذمہ دارانہ وضاحت  دینے کا پابند ہے۔پولٹزر انعام یافتہ سیمور ہرش کے مطابق، امریکی غوطہ خوروں نے 2022 کے موسم گرما میں نیٹو کی فوجی مشق بالٹوپس (بالٹک آپریشنز) کے دوران نورڈ اسٹریم پائپ لائنز کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کیا اور ستمبر میں انہیں دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے جمعہ کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائنز اہم بین الاقوامی ڈھانچہ ہیں اوران میں ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے توانائی کی عالمی منڈی اور ماحول پر سنگین اثرات مرتب ہوئے ۔ ترجمان نے کہا کہ اگر ہرش سچ کہہ رہا ہے، تو اس نے جو انکشاف کیا ہے وہ واضح طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کا جواب دیا جانا چاہیے۔