• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا نامیاتی کھادوں کا استعمال بڑھا نے کا اعلانتازترین

December 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین سبززراعت کو فروغ دینے کے لئے کیمیائی کھادوں کے استعمال میں کمی کرے گا اور نامیاتی کھادوں کا استعمال بڑھائے گا۔

وزارت زراعت اور دیہی امور کے جاری کردہ منصوبوں کے مطابق 2025 تک نامیاتی کھادوں کے استعمال میں زمینی تناسب کے اعتبار سے 5 فیصد پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت نے کہا کہ چاول ، گندم ، مکئی اور دیگر اہم اناج کی فصلوں پر استعمال ہونے والے کیمیائی کیڑے مار دواؤں کے استعمال کو 2020-2016  کی مدت کی نسبت 5 فیصد کم کیا جانا چاہیے۔