• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مزید امریکی کمپنیز کے لئے ملک میں سرمایہ کاری بارے خیر مقدمتازترین

September 27, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے سابق امریکی وزیر خزانہ ہنری پالسن سے ملاقات میں کہا ہے کہ چین مزید امریکی کمپنیز کو چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ ترقی کے مواقع کا تبادلہ کیا جاسکے۔

ہان نے واضح کیا کہ چین۔امریکہ تعلقات آج دنیا میں سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں۔

ہان نے کہا کہ دونوں ممالک میں سے ایک سب سے بڑا ترقی پذیر ملک اور دوسرا سب سے بڑا ترقی یافتہ ملک ہے ۔دونوں کو تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانا چاہئے، دنیا کی معاشی بحالی کو مل کر آگے بڑھاتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنا چاہئے۔

ہان نے کہا کہ چین ہمیشہ سے امریکہ کے ساتھ تعلقات بارے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو بامعنی اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لانے کے لئے کام کرسکتا ہے۔

اس سال کے آغاز سے ہی چین کی معیشت معمول کی بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین اقتصادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ہان نے کہا کہ ہم مزید امریکی کمپنیز کو چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں تاکہ ترقی کے مواقع کا ایک ساتھ تبادلہ کیا جا سکے۔

پالسن نے کہا کہ انہیں چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر اعتماد ہے، امریکہ اور چین کے تعلقات دنیا پر اہم اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

 دونوں ممالک کو رابطے اور مکالمے کو برقرار رکھنا چاہئے، لوگوں کے درمیان تبادلوں اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہئے۔