بیجنگ (شِنہوا) چین میں بجلی کی ترسیل کا ایک مر کزی منصوبہ مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے جو وسائل سے مالا مال مغربی علاقوں سے توانائی مشرقی علاقوں کو مہیا کر رہا ہے۔
چائنہ اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن کے مطابق، بائی ہی تان- ژے جیانگ 800 کلووالٹ الٹرا ہائی وولٹیج ڈائریکٹر کرنٹ بجلی کی ترسیل کا منصوبہ مکمل ہوگیا اور اس نے جمعہ کے روز سے کام شروع کردیا ہے۔
ملک کے دوسرے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور اسٹیشن بائی ہی تان میں پیدا ہونے والی صاف بجلی جنوب مغربی صوبہ سیچھوان سے 1 ہزار 121 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن سے مشرقی صوبہ ژے جیانگ فراہم کی جائے گی۔