• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ممالک کے مابین اہلکاروں کی محفوظ اور بلارکاوٹ آمدورفت کو مشترکہ طور پر یقینی بنانے کا مطالبہتازترین

January 09, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریق سائنسی اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ممالک کے درمیان اہلکاروں کی محفوظ اور بلارکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کے روز ایک باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

وانگ نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے آغاز کے بعد سے چین نے ہمیشہ لوگوں اور ان کی زندگیوں کو مقدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون قدرے کم پیتھوجینک اور مہلک ہے اور چین نے علاج معالجہ ، پیتھوجین کا پتہ لگانے اور ویکسینیشن کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ہے۔ چین نے موجودہ وبائی صورتحال کی روشنی میں اپنے نوول کرونا وائرس ردعمل کے اقدامات کو بہتر بنانے کیلئے پہل کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ ہر ممکن طریقے سے سنگین کیسز اور اموات کو کم کرنے کیلئے متعلقہ چینی محکمے اس وقت صحت پر توجہ دینے اور سنگین کیسز کی روک تھام کے ساتھ  طبی وسائل مختص کرنے، ادویات کی تیاری، فراہمی،ویکسینیشن کوریج کو یقینی بنانے اور بزرگوں، حاملہ خواتین اور بچوں جیسے اہم گروہوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین میں وبا کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہو رہی ہے۔ کچھ صوبے اور شہر اپنی نوول کرونا وائرس کی انتہاء سے گزر چکے ہیں اور پیداوار و معمولات زندگی تیزی سے بحال ہو رہے ہیں۔