• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ملک میں سیلاب سے بچاؤ اورخشک سالی پر قابوپانےکی کوششوں پر زورتازترین

August 23, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی حکام نے سیلاب سے بچاؤ اور خشک سالی سے  چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کوششوں پر زور دیا۔ فلڈ کنٹرول اور خشک سالی سے نجات کےریاستی ہیڈ کوارٹرز اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی وزارت کے مطابق رواں سال آنے والا 9واں طوفان ما آن جمعرات کو دن کے وقت صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، جس سے ملک کے جنوبی حصوں میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ ہیڈ کوارٹرزکے مطابق شدید بارشوں کے اس نئے اسپیل  سے نمٹنے کے لیے قریبی نگرانی اور حفاظت کے لیے کوششیں ضروری ہیں، ہیڈ کوارٹر نے پیر کی دوپہر سے گوانگ ڈونگ، گوانگشی، ہائی نان اور فوجیان میں ہنگامی ردعمل کی سطح چارکوفعال کردیا ہے۔ دریں اثناء،خشک سالی پر قابوپانے کی کوششوں میں مدد کے لیے ورک  ٹیمیں سیچھوان اور چھونگ چھنگ روانہ کی گئی ہیں۔