• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا ملاوی کے نائب صدرکی المناک موت پرتعزیت کا اظہارتازترین

June 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے طیارہ حادثے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس چلیما اور دیگر افراد کی المناک موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے بدھ کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں طیارہ حادثے کے متاثرین کے لواحقین سے اپنے ملک کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے گزشتہ روز پیرکی صبح لاپتہ ہونے والے فوجی طیارے میں سوار نائب صدر اور نو دیگر افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔