• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا مخصوص افریقی ممالک پرسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہتازترین

July 29, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بعض افریقی ممالک کے خلاف پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ان کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے شہریوں کے تحفظ کے بارے میں اقوام متحدہ کے امن مشن سے متعلق  سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے میزبان ممالک پر شہریوں کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنوں کو سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے زیادہ صلاحیت پیدا کرنے میں میزبان ممالک کی بھرپورمدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی پابندیوں سے بعض افریقی ممالک کی شہریوں کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی صلاحیت  شدید متاثر ہوئی ہے اور ان پابندیوں کو جلد از جلد ختم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے  کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افریقہ کے ساتھ شراکت داری بڑھانی چاہیے اور افریقی ممالک کی امن برقرار رکھنے میں ان کی خود انحصاری پر مبنی صلاحیت بڑھانے میں مدد کرنی چاہیے۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کی کارروائیوں میں شہری تحفظ کا  اختیار مجموعی  لائحہ عمل کا حصہ ہے اور اسے اسی طرح سمجھا جانا چاہیے۔ گینگ نے کہا کہ شہری تحفظ کے مینڈیٹ کو دوسرے مینڈیٹ کے ساتھ ہم آہنگ کیا جانا چاہئے اور اسے متوازن طریقے سے لاگو کیا جانا چاہئے تاکہ تمام مینڈیٹ سیاسی حل نکالنے میں مدد کرنے کے مقصد کو پورا کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حالیہ برسوں میں امن فوج کے مینڈیٹ میں بے حد اضافے سے وسائل اور استعداد کار پر پہلے سے موجود بوجھ بڑھ گیا ہے جس سے مشنوں کی اپنے شہری تحفظ کے مینڈیٹ کو صحیح طریقے سے نافذ کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔