• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا میخائل گورباچوف کے انتقال پر اظہارِ تعزیتتازترین

September 01, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین نے سابق سوویت یونین کے رہنما میخائل گورباچوف کے انتقال  پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بدھ کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ مسٹر گورباچوف نے چین اور سوویت یونین کے تعلقات کو معمول پر لانے میں مثبت کردار ادا کیا۔  ژاؤ نے مزید کہا کہ ہم ان کے انتقال  پرافسوس اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔