• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا میانمار کی ریاست رخائن کے بحران حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کا عزمتازترین

April 05, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ میانمار کی ریاست رخائن میں فسادات دوبارہ پھوٹنے کے بعد وہاں زمینی صورتحال کو جلد سے جلد مستحکم کرنے کے لیے "تعمیری کردار" ادا کرتا رہے گا۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نےمیانمار کی ریاست رخائن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری تنازعہ پر چین کا موقف تفصیلی طور پر پیش کیا۔

حالیہ کشیدگی کے باعث بین الاقوامی تشویش میں اضافے کے تناظر میں گینگ شوانگ نے تنازعہ کو میانمار کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ میانمار کی خودمختاری کا احترام کرے اور متعلقہ فریقین کے درمیان  مذاکرات میں سہولت کاری فراہم کرے۔

گینگ شوانگ نےمختلف ذرائع سے امن کو فروغ دینے کے چین کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کے ایک دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین رخائن ریاست میں ہونے والی پیش رفت پرقریبی نظر رکھے ہوئےہے۔

چینی مندوب کا کہنا تھا کہ ایک چینی وفد اس وقت ثالثی اور بات چیت کے لیے میانمار میں موجودہے جو اس بات کا مظہرہے کہ تنازعہ کے حل کے لیے چین  فعال کردار ادا کررہاہے۔

انہوں نے میانمار کے ساتھ چین کے گہرے تعلق اور میانمار کے استحکام، ترقی اور فلاح و بہبود کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ میانمار کے ساتھ چین کی دوستی کی پالیسی کا دائرہ کار میانمار کے تمام لوگوں تک پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے رخائن ریاست میں بحران کے پرامن حل کے لیے مسلسل معاونت اور "تعمیری کردار" اد کرنے کا اعادہ کیا۔

چینی مندوب نے 2017 سے ریاست رخائن کے پناہ گزینوں کے لیے بنگلہ دیش کی  جانب سے مدد کی بھی تعریف کی۔