• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا لوگوں کی فلاح و بہبود میں مسلسل بہتری کے لیے اپنایا گیا جدیدیت کا راستہتازترین

October 31, 2022

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کی ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے کاندھوں پر لوگوں کے لئے مسرت کی تلاش کی ذمہ داری ہے اور چین کی جدیدیت کا راستہ ہی یقینی طور پر لوگوں کی فلاح و بہبود کو جاری رکھے گا۔

جاپان کی حکمران اتحادی جماعت کو میتو کے رہنما ناتسو یاماگوچی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گزشتہ دہائی کے دوران چین کی شاندار ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ خود کی اصلاح کے جذبے پر قائم ہے اور اس کی قیادت میں چینی معیشت مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اپنے مستقبل کے ترقیاتی اہداف کو طویل المدتی تناظر میں طے کر رہا ہے اور اس کے حصول کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

کو میتو پارٹی جدیدیت کی راہ بارے چین کی پیشرفت پر پوری توجہ دے رہی ہے جس پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں ایک اہم تصور کے طور پر روشنی ڈالی گئی۔

یاماگوچی نے واضح کیا کہ سیاسی نظاموں میں اختلافات کے باوجود جاپان اور چین کو باہمی احترام اور بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کی بنیاد پر مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنے عوام کی خوشی، اچھی ہمسائیگی اور خوشحالی کے مقاصد کو حاصل کر سکیں۔

یاماگوچی نے چین اور جاپان کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کو اچھے دوطرفہ تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں ۔ ساتھ ہی بات چیت اور تبادلوں کو جاری رکھنا، باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ دوستانہ، مستحکم اور تعمیری تعلقات کے تحفظ اور ترقی کے لیے فعال کوششیں کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کو عالمی امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

یاماگوچی نے کہا کہ وہ کومیتو پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے درمیان طویل مدتی دوستانہ تعلقات کو مستحکم اور مضبوط بنانے اور جاپان اور چین کےتعاون کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔