• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا کثیرالجہتی اورہم نصیب مستقبل کے لیےعالمی کوششوں کا مطالبہتازترین

April 25, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نےاقوام متحدہ سے کثیرالجہتی کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے لیے ہم نصیب مستقبل کی تشکیل کے لیے اجتماعی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

 اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے امن کے لیے کثیرالجہتی اور سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ پیچیدہ عالمی صورتحال  میں حقیقی کثیرالجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ چینی سفیر نےآئندہ ہونے والے مستقبل کے سربراہی اجلاس اور اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ کواقوام متحدہ کی رہنمائی میں عالمی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے اہم مواقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف عالمی چیلنجوں کا مقابلہ  کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا واحد صحیح راستہ حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار اور اس پر عمل کرنے میں ہے۔