بیجنگ (شِنہوا) چین نے قومی پارکوں کے ساتھ قدرتی ذخائر کے نظام کی تعمیر میں مالی تعاون کی ضمانت کے لئے اقدامات کا سلسلہ متعارف کرایا ہے۔
وزارت خزانہ اور قومی جنگلات اور چراگاہ انتظامیہ کے رہنما اصول کے مطابق مالی ضمانت کا نظام 2025 تک قائم کردیا جائے گا، جس سے نظام کو 2035 تک بہتر بنایا جائے گا۔
مالی تعاون بنیادی طورپرماحولیاتی نظام کے تحفظ اور بحالی، قومی پارکوں کی تعمیرو انتظامات ، قومی پارکوں کی مربوط ترقی، سائنسی تحقیق اور سائنسی نفوذ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعاون اور سماجی شراکت داری کے لئے کیا جائے گا۔
رہنما اصول کے مطابق مرکزی اور مقامی حکومتوں کے اخراجات کی ذمہ داریوں کا تعین اور مالی اعانت میں اضافہ کیا جائے گا۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے معاوضے کا نظام بنے گا، اور اسے بہتر بنایا جائے گا۔
ترجیحی ٹیکس پالسیوں پر مکمل عملدرآمد ہوگا اور رقم اکٹھا کرنے کا ایک جدید اورمتنوع طریقہ کارتلاش کیا جائے گا۔