بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے چین سے کچھ درآمدات کو نشانہ بنانے والے کینیڈا کے پابندیوں پر مبنی اقدامات سے متعلق انسداد امتیازی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
وزارت نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ حاصل کردہ ابتدائی شواہد اور معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں، سٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات کی درآمد ات پر مجوزہ اضافی محصولات اور دیگر پابندیوں کے اقدامات چین کے غیر ملکی تجارتی قانون کے مطابق امتیازی تجارتی طرز عمل پر مبنی ہیں۔
ان تحقیقات کا آغاز اعلان کے ساتھ ہی کر دیا گیا ہے اور توقع ہے یہ تین ماہ تک جاری رہے گی، جس میں خصوصی حالات میں توسیع کا امکان ہے۔