بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے کیمپنگ سیاحت کی منظم ترقی کو فروغ دینے، خیمے لگانے کے عوامی مقامات کی تعمیر اور خدمات کے معیار میں اضافہ کے لیے ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے۔
وزارت ثقافت و سیاحت اور دیگر 13 محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ گائیڈ لائن میں منافع پر مبنی کیمپ سائٹس کے فروغ پر بھی زور دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سیاحتی مقامات، تفریحی جگہوں ، دیہی سیاحتی مقامات اور دیگر اہل پارکس کو کیمپنگ کے لئے نا مزد کر نے اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
گائیڈ لائن میں ثقافت اور سیاحت کی مربوط ترقی کو فروغ دینے اور ثقافتی وسائل کو مکمل طور پر بروئے کار لانے پر زور دیا گیا ہے، جس سے کیمپنگ کرنے والوں کے تجربات کو تقویت ملتی ہے۔
متعلقہ کاروباری اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ عوامی تحفظ اور آتشزدگی سے حفاظت کے حوالے سے انتظام کو مستحکم کریں۔ گائیڈ لائن کے مطابق کیمپ سائٹس کو اپنی قیمت وصول کرنے کے معیارات، کیمپنگ کرنے والوں کے لیے ہدایات اور مارکیٹنگ کی دیگر معلومات کو واضح اور سچائی کے ساتھ ظاہر کرنا چاہیے۔