• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا خود روزگار کاروبار کی ترقی کے لیے مزید کوششوں کا اعلانتازترین

November 01, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے خود روزگار کاروبار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا ضابطہ متعارف کراتے ہوئے مشکل صورتحال میں خود روزگار کاروباری اداروں کی مدد کے لیے مزید کوششوں کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے عہدیدار گو چھی من نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میکرو پالیسی پر عمل درآمد کو بڑھانے، کاروباری ماحول کو بہتر اور روزگار اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ گونے نئے ضابطے کے حوالے سے بتایا کہ چھوٹی کمپنیوں اور خود روزگار کاروبار کاروباری اداروں پر بوجھ کم کرنے، فنانسنگ میں مدد اور صارفین کی طلب میں اضافے  کی بھی کوشش کی جائے گی۔ منگل سے نافذ العمل اس ضابطے کے تحت  ایسے شعبوں میں مخصوص ترجیحی پالیسیاں مرتب کی گئی  ہیں جن میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانا اور خودروزگار کاروباروں کے قانونی حقوق اور مفادات کا تحفظ شامل ہے۔