• Dublin, United States
  • |
  • May, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا خواتین فٹ بال کی بحالی اورترقی کے منصوبے کا اعلانتازترین

October 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے خواتین فٹ بال کی بحالی کے لیے جامع اصلاحات اور ترقی کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے،جس میں 2035 تک اس منصوبےکی ٹائم لائنز کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔  2022 سے 2035 تک جاری رہنے والے اس منصوبے میں بالترتیب 2025، 2030 اور 2035 تک تین مرحلہ  اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ اور 2031 خواتین ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی میں حصہ لینا آخری مرحلے کے طے شدہ اہداف میں سے ایک ہے۔ یہ منصوبہ گزشتہ روز ملک کی سٹیٹ جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس، وزارت تعلیم، وزارت خزانہ اور چینی فٹ بال ایسوسی ایشن (سی ایف اے) نے مشترکہ طور پر جاری کیا۔

اس منصوبے میں سات شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جن میں ایک مستند انتظامی نظام، ایک بہت بہتر قومی ٹیم، نوجوانوں کی تربیت اور مقابلوں کا نظام، کیمپس میں فٹ بال کی مزید ترقی، مکمل طور پر تربیت یافتہ کوچز کا ایک گروپ اورملک میں خواتین کے فٹ بال کو مقبول کرنا شامل ہے۔

منصوبے کے مطابق، 2025 تک، ملک میں خواتین کی لیگ  کو مسلسل بہتر بنایاجائے گا جس میں 50 ٹیمیں ٹاپ تھری لیگز میں حصہ لیں گی اور سی ایف اے اور مقامی حکومتوں کے ذریعے مشترکہ طور پر نوجوانوں کے 30تربیتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ توقع ہے کہ ملک کی قومی ٹیم ورلڈ کپ 2023 اور اولمپک گیمز 2024 دونوں ایونٹس میں سرفہرست 8ٹیموں میں جگہ بنائے گی۔