• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا خلائی ٹریکنگ جہاز یوآن وانگ-5 نئے مشن پر روانہتازترین

October 31, 2022

نانجنگ (شِنہوا)چین کا تھرڈ جنریشن خلائی ٹریکنگ جہاز یوآن وانگ-5 پیر کو ایک بندرگاہ سے خلائی جہاز کی نگرانی کے مشن کے لیے روانہ ہوگیا۔

رواں سال کے دوران جہاز کا یہ تیسرا سمندری سفر ہے جس کے دوران اس جہاز نے 110 دن سے زیادہ سمندر میں گزارے ہیں۔ یوآن وانگ-5 بنیادی طور پر راکٹ،اعلی،درمیانے اور کم مدار والے سیٹلائٹس، خلائی جہازوں اور چینی خلائی اسٹیشن سے متعلق میری ٹائم ٹریکنگ، نگرانی اور مواصلاتی  امورانجام دیتا ہے۔ نائب کپتان لیومنگ یو نے کہا کہ سفر کے آغاز سے پہلے عملے کے ارکان نے مستقبل کے مشنز کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے آلات کی مینٹینینس  اور معائنہ کو بہتر بنایا۔