وین چھانگ، ہائی نان(شِنہوا) چین کا کارگو خلائی جہاز تیان ژو-5 اپنے ملک کے خلائی اسٹیشن کے لیے سامان لے کر ہفتہ کو خلا میں روانہ ہوگیا، خلائی اسٹیشن کی تعمیر اس سال مکمل ہونے کی امید ہے۔ چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق، لانگ مارچ-7 وائی 6 راکٹ، تیان ژو-5 کو لے کر، صبح 10 بج کر 3 منٹ(بیجنگ وقت) پر جنوبی صوبے ہائی نان کے وین چھانگ لانچنگ سائٹ سے روانہ ہوا۔ تقریباً 10 منٹ کے بعد،تیان ژو-5 راکٹ سے الگ ہو گیا اور اپنے متعین مدار میں داخل ہوا۔ اس کے سولر پینلز نے جلد کھلنے کے بعد کام شروع کردیا ۔ سی ایم ایس اے نے لانچ کو مکمل کامیاب قرار دیا ہے۔ بعد ازاں ، کارگو جہاز خلائی اسٹیشن کے ساتھ خودکار طریقے سے منسلک ہوجائے گا۔