• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا کانوں کی ذہانت سے بھرپور تعمیر اور محفوظ ترقی پر زورتازترین

December 30, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی قونصلر وانگ یونگ نے ذہین کانوں کی تعمیر اور ان کی محفوظ ترقی تیز کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کانوں کی ذہین و محفوظ ترقی پرایک قومی ویڈیو کانفرنس میں  وانگ نے لوگوں کو پہلے رکھنے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ترقی کو فروغ دینے اور سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے کان کنی کے شعبے میں محفوظ اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔

وانگ نے کہا کہ مقامی حکام اور کاروباری اداروں کو قدرتی آفات سے متاثرہ اور غیر کوئلہ کانوں میں ذہین تعمیرات تیز کرنا ، حفاظتی خطرات کی ذہین روک تھام اور تدارک کے ساتھ ساتھ نگرانی و انتظامی صلاحیت کو جامع طور پر بہتر بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سال کے اختتام پر اہم صنعتوں اور علاقوں میں کام کی جگہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تمام کوششیں کی جا نی چا ہئیں، اور بڑے حادثات کی روک تھام اور لوگوں کی زندگی و املاک کی مئو ثر طریقے سے حفاظت کی جائے۔