بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے اپنے ملک میں تعینات جزائر سولومن کے سفیر جان موفت فوگوئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جزائر سولومن کی وزارت خارجہ و بیرونی تجارت کے گزشتہ روز کے اعلان کے مطابق فوگوئی کا دل کا دورہ پڑنے سے بیجنگ میں انتقال ہواہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے پیر کو کہا کہ ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے جزائر سولومن کے وزیر خارجہ کو ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے اور جزائر سولومن اور سفیر فوگوئی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ماؤ نے کہا کہ چین میں جزائر سولومن کے پہلے سفیر کے طور پر، فوگوئی نے دو طرفہ تعلقات کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا۔
ترجمان نےکہا کہ ہمیں ان کے اچانک انتقال پر افسوس ہے۔ اوراس حوالے سے فالو اپ مسائل کو حل کرنے کے لیے جزائر سولومن کی فعال مدد کی جارہی ہے۔